Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپورٹس اتھاریٹی پر پارلیمانی کمیٹی کی تنقید کلیدی عہدوں پر اسپورٹس سے نا واقف افراد کے تقررات حیرت انگیز

اسپورٹس اتھاریٹی پر پارلیمانی کمیٹی کی تنقید کلیدی عہدوں پر اسپورٹس سے نا واقف افراد کے تقررات حیرت انگیز

نئی دہلی 14اگست (سیاست ڈاٹ کام )ایک پارلیمانی کمیٹی نے اسپورٹس کا پس منظر رکھنے والے افراد کو اس شعبہ کے کلیدی عہدوں پر مقرر کرنے سے متعلق اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی دفتر شاہی کارکردگی پر سخت تنقید کی ۔ پارلیمانی کمیٹی برائے فروغ انسانی وسائل نے اپنی 270 ویں رپورٹ نے اس حقیقت پر حیرت کا اظہار کیا ۔ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی کارکردگی میں کسی بھی سطح پر اسپورٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اپنی ہی ایک پارلیمانی کمیٹی نے 1995 میں بھی فرد واحد کے تحت مرکوز دفتر شاہی نظام پر مبنی اس ادارہ کی نئی ڈھانچہ بندی کی سفارش کی تھی۔ اس کمیٹی نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’تاحال اس صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی )بدستور دفتر شاہی انداز میں کام کررہی ہے ۔ اتھاریٹی کے اکثر شعبے ایسے افراد کی قیادت میں کام کررہے ہیں جن (افراد ) کا اسپورٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘ پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کا بہترین پس منظر کے حامل کسی شخص کو اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا جائے ۔ علاوہ ازیں اس اتھاریٹی کیلئے ایک ہمہ وقتی چیر مین و منیجنگ ڈائرکٹر کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT