Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپورٹس اولمپیاڈ کا اعلان، اسکولی طلبہ کیلئے سنہری موقع

اسپورٹس اولمپیاڈ کا اعلان، اسکولی طلبہ کیلئے سنہری موقع

حیدرآباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سائنس اولمپیاڈ فاونڈیشن (ایس او ایف) جو گذشتہ کئی برسوں سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسکولی طلبہ کیلئے اولمپیاڈ کا انعقاد کررہا ہے، آج اس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ ہندوستان کے سب سے بڑے اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس کے تعاون کے ساتھ اسپورٹس انٹرنیشنل اسپورٹس نالج اولمپیاڈ (آئی ایس کے او) کو متعارف کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور اولمپیاڈ انٹرنیشنل کمپنی سکریٹریز اولمپیاڈ (آئی سی ایس او) کو بھی متعارف کیا گیا ہے جس کیلئے انسٹیٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا نے اپنا تعاون دیا ہے جوکہ ہندوستانی وزارت کارپوریٹ امور کے تحت ہے، نے اپنا تعاون دیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب انٹرنیشنل اسپورٹس نالج اولمپیاڈ کے مقابلہ اسپورٹس اور جنرل نالج کے سوالات پر مشتمل ہوں گے اور ان مقابلوں میں اول جماعت تا دسویں جماعت کے طلبہ اہل ہوں گے۔ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلبہ اور کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈس اور اسکالر شپ فراہم کی جائے گی

جس کی مالیت 2.25 کروڑ روپئے ہیں۔ انعام اور اسناد کے علاوہ پہلی مرتبہ ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو اسٹار اسپورٹس چینل پر پیش کئے جانے والے خصوصی پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔ یاد رہے 2015-16ء سیزن کیلئے حیدرآباد سے اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے 1.75 لاکھ طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں کینیڈی ہائی اسکول، حیدرآباد پبلک اسکول، دہلی پبلک اسکول، سلور اوکاز اور اسکول آف حیدرآباد کے طلبہ پابندی سے شرکت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں آئی سی ایس او مقابلوں میں شرکت کیلئے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ اہل ہوں گے اور ان میں بین الاقوامی سطح کے فاتح طالب علم کو ایک لاکھ کی اسکالر شپ اور دیگر طلبہ کو 50 لاکھ روپئے کے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT