Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسپورٹس سے ہند۔پاک تعلقات میں بہتری ممکن :عامر خان

اسپورٹس سے ہند۔پاک تعلقات میں بہتری ممکن :عامر خان

لندن ۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپورٹس سے روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔عامر خان نے لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔داتا دربار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اسپورٹس سے ہند۔پاک تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہند۔پاک تعلقات میں امن کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ وہ رمضان کے بعد عامر خان سوپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان کریں گے۔اپنی اگلی فائٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ اب ستمبر کے مہینے میں مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ عامر خان مئی 2016 میں امریکہ کے شہر لاس ویگاس فائٹ میں میکسکو کے باکسر کنیلو الواریز نے ناک آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ باکسنگ رنگ سے دور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT