Thursday , January 17 2019

اسپورٹس مین کمسن لڑکی کے جنسی استحصال پر گرفتار

نیویارک ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ ہندوستانی اسپورٹس مین جسے ایک 12 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، نے مقدمہ کی طوالت سے بچنے کیلئے اپنے جرم کا اقبال کرلیا اور فی الحال ہندوستان واپس بھیجے جانے کے احکامات کا منتظر ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والا اسنوشوریسر تنویر حسین پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے جس نے ایک کمسن بچی کے کیریئر اور فلاح و بہبود کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ تنویر حسین پر الزام ہیکہ اس نے 12 سالہ لڑکی کے ہونٹوں کا بوسہ لیا اور اس کے جسم کے پوشیدہ حصوں کو چھونے کی کوشش کی۔ 27 فروری کو یہاں کے ایک موضع میں ’’بیڈ اینڈ بریک فاسٹ‘‘ کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیا تھا اور یکم ؍ مارچ کو تنویر حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT