Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپیشل فری کوچنگ کلاسیس برائے ایس ایس سی طلبہ

اسپیشل فری کوچنگ کلاسیس برائے ایس ایس سی طلبہ

حیدرآباد۔28ڈسمبر ( پریس نوٹ ) تلنگانہ ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن 10ویں جماعت کے طلبہ کیلئے مارچ 2016 میںہونے والے سرکاری امتحانات کیلئے اسپیشل فری کوچنگ کلاسیس کا افتتاح کررہا ہے ‘ جس کی تقریب منگل 29ڈسمبر کو صبح 10:30بجے نبیل فنکشن ہال‘ فلک نما میں منعقد ہوگی۔ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن حیدرآباد کے آج یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ‘ ستیہ نارائنا ڈی سی پی ساؤتھ زون ‘ بابو راؤ اڈیشنل کمشنر آف پولیس و دیگر اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT