Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اسپیشل پروٹیکشن گروپ کی خصوصی ٹیم کا دورہ ٔحیدرآباد و سائبرآباد

اسپیشل پروٹیکشن گروپ کی خصوصی ٹیم کا دورہ ٔحیدرآباد و سائبرآباد

حیدرآباد ۔21 نومبر ( سیاست نیوز ) گلوبل انٹرپرینرشپ چوٹی کانفرنس 2017 ء کے شہر میں انعقاد کے موقع پر صدر امریکہ کی دختر و وائٹ ہاوز کی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے پیش نظر آج اسپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی ) کی خصوصی ٹیم نے حیدرآباد و سائبرآباد میں ان مقامات کا جائزہ لیا جہاں پر چوٹی کانفرنس کے علاوہ وی آئی پیز کیلئے تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ایس پی جی ٹیم نے آج کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر وی وی سرینواس راؤ اور کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈالیہ سے تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیتوں کی سیکیوریٹی سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کئے ۔ بعد ازاں ایس پی جی ٹیموں نے ایس آئی سی سی کا اس مقام کا دورہ کیا جہاں پر چوٹی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ملک کی خصوصی سیکوریٹی گروپ کے ارکان نے ویسٹن ہوٹل، تاج فلک نما اور میاں پور میٹرو اسٹیشن کا بھی دورہ کرتے ہوئے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT