Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپین بل فیسٹیول میں سات افراد ہلاک

اسپین بل فیسٹیول میں سات افراد ہلاک

میڈرڈ ۔18۔اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین میں میلوں کے دوران گلیوں میں بھینسوں کے سامنے دوڑنے کے خطرناک کھیل میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے جاری اس فیسٹیول میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں چار کی ہلاکتیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئیں اور اتنے کم عرصے میں ہونے والی ہلاکتوں کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں ایک کونسلر بھی شامل ہیں جو میڈرڈ کے شمال علاقے ویلا ڈولڈ میں بھینسے کا سینگ گھسنے سے ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ نوارا کے علاقے میں بھینسے نے ایک 18 سالہ لڑکے کو پیٹ میں سینگ مار کر ہلاک کردیا۔ 2013 میں اسپین میں ایک قانون منظور کر تے ہوئے اس بْل فائٹنگ کو قومی ورثہ قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں ویلنشیا، مرشیا، تولیڈو، کیسٹیلون اور ایلی کینٹ کے علاقوں میں بھی فیسٹیول کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔گزشتہ سال بْل فائٹرز نے سات ہزار 200 سے زائد بھینسوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ناقدین بل فائٹنگ کو بربریت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتے رہے ہیں لیکن ابھی بھی وزیر اعظم ماریانو راجوئے سمیت ملک میں اس کھیل کے ہزاروں شائقین ہیں۔2013 میں اسپین میں ایک قانون منظور کر کے بل فائٹنگ کو قومی ورثہ قرار دیا گیا اور اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کھیل کو محفوظ بناتے ہوئے اس کی مقبولیت میں کردار اپنا ادا کرے۔

TOPPOPULARRECENT