Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپین کا آج مالی سے سیمی فائنل

اسپین کا آج مالی سے سیمی فائنل

نوی ممبئی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل یہاں اسپین کا مقابلہ مالی سے ہوگا۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل مقابلہ میں یورو انڈر 17 کی چمپیئن اسپین ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرتے ہوئے افریقی چمپیئن مالی کو ٹورنمنٹ سے باہر کرنے خواہاں ہے۔ اسپین جوکہ اپنے ’’ٹیکی ٹاکا‘‘ یعنی مختصر فاصلہ کے ذریعہ ہی گیند ایک دوسرے کو دینے کی حکمت عملی کے ذریعہ مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرسکتی ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی مقابلے میں شکست کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جیسا کہ مالی کو پیراگوئے کے خلاف جبکہ اسپین کو برازیل کے خلاف اپنے پہلے مقابلہ میں شکست ہوئی تھی۔ مالی کے مظاہروں میں اس کی تیز رفتاری نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT