Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسپین کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے فیفا کا انتباہ

اسپین کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے فیفا کا انتباہ

میڈرڈ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے سیاسی مداخلت کے سبب اسپین کو ورلڈ کپ 2018 سے باہر کردینے کی دھمکی دے دی۔فیفا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک مراسلہ اسپینش فٹبال فیڈریشن ( آر ایف ای ایف ) کو لکھا ہے جس میں واضح کیاگیا ہے کہ سیاسی مداخلت کے سبب اسپین کو آئندہ برس روس میں میگا ایونٹ سے معطل کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل اسپینی وزیراعظم ماریانو ریجوئے نے کہا کہ اسپین کو فیفا سے ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے ، یہ معاملہ اسپینش فٹبال فیڈریشن کی صدارت کی وجہ سے نمایاں ہوا ہے۔فیفا اور یوئیفا میں بھی اعلی عہدوں پر رہنے والے ینجل ماریا ویلار نے جولائی میں ملکی فٹبال کی صدارت چھوڑدی تھی، انہیں فنڈز میں خورد برد کرنے پر گرفتار بھی کیاگیا تھا، ویلار کی جگہ عبوری طور پر جوآن لوئس لاریا کو سامنے لایا گیا تھا اگرچہ وہ قائم مقام ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ 2020 تک ویلار کی مقررہ مدت تک اسپینش فٹبال کے صدر بنے رہنا چاہتے ہیں، اس پر اسپینش نیشنل سپورٹس ایجنسی ( سی ایس ڈی ) نے بھی اعتراض کیا ، جس پر فیفا نے انہیں انتباہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT