Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسپین کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان روشن

اسپین کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان روشن

میڈرڈ ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی چیمپئن، عالمی نمبر ایک اور دنیائے فٹ بال کے پاور ہائوس اسپین پر پابندی پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔ فیفا نے فٹبال فیڈریشن معاملات میں حکومتی مداخلت پر اسپین کی رواں برس روس میں مجوزہ ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی تک کا انتباہ کردیا ہے۔ عالمی گورننگ باڈی نے دسمبر میں ہسپانوی فیڈریشن سے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے معاملے پر وضاحت دے۔ فریقین میں گذشتہ روز اس ضمن میں مذاکرات ہوئے جس میں فیفا کی جنرل سیکریٹری فاطمہ سمورا اور اسپینش وزیر کھیل و دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس دوران مسئلے کے جلد از جلد حل پر اتفاق کیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں اسپین فٹبال فیڈریشن کے 1988 سے صدر رہے اینجل ماریا ولار کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں بدعنوانی اور غبن کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا، تاہم دو ہفتے قید میں گذارنے کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوئی۔ اسپنی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ولار کے جانشین کیلیے انتخاب کا اعلان پر فیفا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT