Friday , November 24 2017
Home / دنیا / اسپین کی پہلی خاتون وزیر دفاع کاانتقال

اسپین کی پہلی خاتون وزیر دفاع کاانتقال

میڈرڈ، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی پہلی خاتون وزیر دفاع کارمین چاکون کا آج انکی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 46برس کی تھیں۔ سوشلسٹ پارٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ کارمین کا وقت سے پہلے جدا ہونا ہم سب کیلئے تکلیف دہ ہے ۔ انکی موت کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے تاہم سرکاری خبروں کے مطابق انہیں عارضہ قلب لاحق تھا۔ بارسیلونا کی رہنے والی کارمین 2008سے 2011تک وزیراعظم لوئس روڈریگیوز جاپریٹو کی معیاد کار میں وزیر دفاع تھیں۔ انہوں2011میں الیکشن بھی لڑا تھا ۔ اسکے علاوہ وہ 2014سے 2016 تک پارٹی میں بین الاقوامی روابط کی سکریٹری تھیں۔

TOPPOPULARRECENT