Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / اسپیڈ اسٹار نثار کے خوابوں کی تعمیر کے لئے لوگوں نے ہاتھ بڑھایا

اسپیڈ اسٹار نثار کے خوابوں کی تعمیر کے لئے لوگوں نے ہاتھ بڑھایا

کھیلو انڈیا گیمز میں ریکارڈ کیساتھ طلعائی تمغہ جیتنے والے احمد کے لئے اسکائی ایڈورٹائزنگ کے ایم ڈی شفیق الحسن نے بینک میں اکاونڈ کھلوایا ‘ لوگوں سے مدد کی درخواست
نئی دہلی۔ صلاحیت کسی کی محتاج نہیں ہوتی‘ یہ بات دہلی کی جھگی بستی میں رہنے والے نثار احمد پر سوفیصد صادر آتی ہے۔نثار احمد نے اپنی صلاحیت اور محنت سے وہ مقام حاصل کیاہے جو کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ۔ جمائیکا کے عظیم رنر یوسین بولٹ اکیڈیمی کے لئے منتخب ہونے والے نثار گذشتہ روز دہلی میں جاری کھیلو انڈیا مقابلے کی ایک سو میٹر ریس میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر ایک مرتبہ پھر سرخیوں میںآگئے ہیں۔

انتہائی غریب کنبہ سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار ایتھلیٹ کی مدد کے لئے اسکائی ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکٹینگ اسکائی لائن پبلکیشن سے منیجنگ ڈائرکٹر شفیق الحسن کی کوششوں س کئی لوگوں نے ہاتھ بڑھایا ہے ۔ گذشتہ روز دہلی میں جاری کھیلو انڈیا مقابلے میں نثار نے 100سومیٹر کی دوڑ10.72سکینڈ میں مکمل کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ نثار کی ریس کو دیکھنے کے لئے خود مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور جواہرلال نہرو اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ پندرہ سالہ نثار احمد گذشتہ برس انڈر 16قومی سطح پر 100اور200میٹر ریس جیت کر سرخیوں میں ائے تھے۔

نثار احمد جلد ہی جمائیکا جاکر یوسین بولٹ کے کلب میں ٹریننگ لیں گے۔ انہیں یہ موقع ایک ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعہ ملا ہے۔ جناب شفیق الحسن کے مطابق ملک کے اس ہنوہار رنر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے ایک گروپ بنایا ہے ‘ جوسوشیل میڈیاپر بھی سرگرم ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اوکھلا کے جامعہ کو اپراٹیو بینک میں نثار کے نام سے اکاونٹ بھی کھلوایا ہے جہاں پر شفیق اور ان کے دوست مانانہ رقم جمع کراتے ہیں۔ مسٹر شفیق کے مطابق انہو ں نے صرف ایک کوشش کی ہے تاکہ نثار ملک کانام روشن کرسکیں۔

انہو ں نے بتایا کہ گذشتہ برس قومی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتنے والے نثار کو کہیں سے مدد نہیں مل رہی تھی ‘ ایسے حالات میں ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ایک گروپ بناکر آگے بڑھنے کافیصلہ ۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں مزیدلوگ اس سے جڑ کر نثار کے خوابوں کی تعبیر میں رول ادا کریں گے۔ مسٹر شفیق کے مطابق اگر کوشش کی جائے تو رکاوٹوں کی زنجیر توڑ کر سینکڑوں نثار میدان میں قوم وملک کانام روشن کریں گے

TOPPOPULARRECENT