Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / اسپیکر اتراکھنڈ اسمبلی کے سکریٹری سے محکمہ انکم ٹیکس کی پوچھ گچھ

اسپیکر اتراکھنڈ اسمبلی کے سکریٹری سے محکمہ انکم ٹیکس کی پوچھ گچھ

دہرادون، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر کے پرائیویٹ سکریٹری کی گاڑی سے تلاشی کے دوران نئی کرنسی میں لاکھوں روپے برآمد کرنے کے معاملے میں آج انکم ٹیکس اور پولیس حکام نے پوچھ گچھ کی۔اتراکھنڈ میں دہرادون کے رائے والا پولیس کوتوالی انچارج یوگیش پانڈے نے بتایا کہ ریاست کے اسمبلی اسپیکر گووند سنگھ کنجوال کے پرائیویٹ سکریٹری ارجن سنگھ شاہی کی سوئفٹ کارسے انتخابات کے دوران ہونے والی باقاعدہ تلاشی میں گذشتہ جمعہ کو نئی کرنسی میں دس لاکھ روپے برآمد کی گئی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پرائیویٹ سکریٹری ریاست ہیڈکوارٹر دہرادون سے ہری دوار کی طرف جا رہے تھے ۔ وہ ان پیسوں کا کوئی بھی قانونی مقصد نہیں بتا پائے ۔ پرائیویٹ سیکرٹری کے ساتھ ان کا ایک ساتھی کندن آریہ بھی تھا۔ پولیس حکام، انکم ٹیکس حکام اور انتظامیہ کے حکام کی ایک ٹیم نے آج دونوں سے الگ الگ پوچھ گچھ کی۔پولیس افسر نے بتایا کہ مسٹر شاہی اتراکھنڈ ریاست میں اسمبلی کے اسپیکر مسٹر گووند سنگھ کنجوال کے ساتھ سیکشن آفیسر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT