Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اسپیکر اور چیف منسٹر کو عہدہ پر برقرار رہنے کا حق نہیں،تلنگانہ بل کی مخالفت پر سخت تنقید ، ٹی ہریش راؤ

اسپیکر اور چیف منسٹر کو عہدہ پر برقرار رہنے کا حق نہیں،تلنگانہ بل کی مخالفت پر سخت تنقید ، ٹی ہریش راؤ

حیدرآباد۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی این منوہر اور چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو اپنے عہدوں پر برقراری کا کوئی اخلاقی نہیں ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے ریاستی اسمبلی میں مخالف تلنگانہ قرارداد کی منظوری کے سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی کے تعاون کو سخت تنقید کا ن

حیدرآباد۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی این منوہر اور چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو اپنے عہدوں پر برقراری کا کوئی اخلاقی نہیں ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے ریاستی اسمبلی میں مخالف تلنگانہ قرارداد کی منظوری کے سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی کے تعاون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ این منوہر نے سیما آندھرا قائد کی حیثیت سے رول ادا کیا ہے جبکہ انہیں اسپیکر کے عہدہ پر غیر جانبدار ہونا چاہئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے اشارہ پر تلنگانہ بل کے خلاف قرار داد کو ندائی ووٹ سے منظوری دی گئی اور مرکزی حکومت کے پاس یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کے خلاف قرارداد منظور کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ارکان کی رائے حاصل کئے بغیر ہی یکطرفہ طورپر قرارداد کو منظوری دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے اشارہ پر مخالف تلنگانہ اقدامات کرنے والے این منوہر کو اسپیکر کے عہدہ پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسمبلی میں قرارداد کی ندائی ووٹ سے منظوری دراصل جمہوریت کا قتل ہے۔ اسپیکر نے تحریک کی منظوری کے وقت اسمبلی قواعد کی بھی کوئی پرواہ نہیں کی۔ ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی کرن کمار ریڈی کو چیف منسٹر اور این منوہر کو اسپیکر اسمبلی تسلیم کرنے تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اسمبلی میں عبوری بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر ٹی آر ایس نے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے مرحلہ میں بجٹ کی پیشکشی کی ضرورت نہیں ہے۔

تلنگانہ کی نئی حکومت اپنے علاقہ کیلئے نیا بجٹ پیش کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں متحدہ آندھرا کے حق میں مہم چلانے والے کرن کمار ریڈی اور دیگر سیما آندھرا قائدین کو شکست فاش ہوگی کیونکہ صدر جمہوریہ کی جانب سے بل کو منظوری دیئے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں پیشکشی کی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں ہی دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل منظور ہوجائے گا اور آئندہ انتخابات دو علحدہ ریاستوں میں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ نئی دہلی میں قیام کرتے ہوئے تلنگانہ بل کے حق میں رائے ہموار کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔ مختلف قومی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے وہ بل کی تائید کی اپیل کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں شامل جماعتوں کی اکثریت تلنگانہ کے حق میں ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ بل کو منظوری حاصل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT