Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپیکر اے پی کیخلاف وائی ایس آر کانگریس کی تحریک عدم اعتماد نوٹس

اسپیکر اے پی کیخلاف وائی ایس آر کانگریس کی تحریک عدم اعتماد نوٹس

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (این ایس ایس) اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس نے آج اسپیکر آندھرا پردیش اسمبلی کے شیوا پرساد کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس دی ہے۔ پارٹی ارکان اسمبلی نے ڈپٹی فلور لیڈر جے نہرو کی قیادت میں سیکریٹری اسمبلی ستیہ نارائنا کو یہ نوٹس حوالے کی۔ پارٹی نے ایوان کی کارروائی چلانے میں اسپیکر کے جانبدارانہ رویہ کیخلاف یہ فیصلہ کیا ہے۔

2BHK مکانات اسکیم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ : بی جے پی
حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (آئی این این) ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت سے شہر میں 2BHK مکانات کے 10,000 یونٹس کیلئے شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر پنچایت راج کے تارک راما راؤ اور دیگر وزراء نے حال ہی میں اِن تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعہ گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایچ کالونی میں چند مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ، اس کے سواء حکومت کے پاس اسکیم پر عمل کیلئے کوئی منصوبہ یا فنڈ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT