Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کی ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت

اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کی ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت

حیدرآباد۔/27جولائی، ( سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری نے حکومت کے اہمیت کے حامل ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے میں تلنگانہ کے عوام سے سرگرم حصہ لینے کی اپیل کی۔ مسٹر مدھو سدن چاری نے ہنمکنڈہ میں ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلا تخصیص عمر بڑے بزرگ اور بچے سب ملکر بڑے پیمانے پر پودوں کی شجرکاری کے ذریعہ ماحولیات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ہریتا ہارم پروگرام ریاست بھر میں ایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے اور عوام کافی شوق سے حصہ لے رہے ہیں

TOPPOPULARRECENT