Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / اسپیکر لوک سبھا سمترا نے چیف منسٹر گوا کی عیادت کی

اسپیکر لوک سبھا سمترا نے چیف منسٹر گوا کی عیادت کی

ممبئی ۔ /20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کی لیلاوتی ہاسپٹل میں عیادت کی جو مثانہ کے علاج کیلئے دواخانے میں شریک ہیں۔ سمترا مہاجن دوپہر کے وقت ہاسپٹل گیئں جہاں دیگر سینئر بی جے پی قائدین پہلے ہی سے موجود تھے ۔ پاریکر کو /15 فبروری کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ کل نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہاسپٹل کا دورہ کیا تھا اور پاریکر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا ۔ اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی نے بھی چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کی ہاسپٹل پہونچ کر عیادت کی ۔ چیف منسٹر گوا پاریکر کی علالت کی وجہ سے گوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی کم کرکے 4 دن کا کردیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT