Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے ریونت کی دھمکی

اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے ریونت کی دھمکی

چہارشنبہ کو فیصلہ کرنے صدر پی سی سی کا اعلان
حیدرآباد۔14مارچ ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت کے بجٹ کو مایوس اور ناامیدی پر مبنی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ گذشتہ دو سال سے اقتدار پر فائز رہنے کے باوجود تاحال بجٹ کے ۔۔۔ کو سمجھ نہیں پائے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس  حکومت نے کے سی آر خاندان کیلئے 70,000 کروڑ روپئے اور منحرف ارکان اسمبلی کیلئے 4700کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جو دستور کے خلاف ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب کبھی یہ مسئلہ اٹھایا جاتا ہے تو اسپیکر ایوان کی کارروائی ملتوی کردیا کرتے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے دھمکی دی کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔ وہ اس ضمن میں کانگریس سے مشاورت کریں گے ۔ اس دوران تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی بھی تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ‘ اس ضمن میں 16مارچ کو فیصلہ کیا جائے گا ۔ ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر مدھو سدن چاری ایوان میں ارکان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ اتم کمار نے کہا کہ اسپیکر اگرچہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تین گھنٹے تک خطاب کی اجازت دیتے ہیں لیکن اپوزیشن ارکان کو نصف گھنٹہ دینا بھی گوارہ نہیں کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT