Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

تہران۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں ۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT