Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکالرس میرٹ کا اسکولس اور طلبہ کے لیے مسابقتی امتحان

اسکالرس میرٹ کا اسکولس اور طلبہ کے لیے مسابقتی امتحان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اسکالرس میرٹ آن لائن پرائیوٹ لمٹیڈ جو کہ ایک تعلیمی کمپنی ہے ۔ اس نے

 

2017 کا اعلان کیا ہے ۔ جو دراصل ہندوستان بھر کے اسکولس اور طلبہ کو مسابقتی دوڑ میں خود کا تجزیہ کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے ۔ 8 ویں تا 12 ویں جماعت کے آرٹس ، سائنس اور کامرس گروپ کے طلبہ اس آن لائن امتحان میں شرکت کے اہل ہیں ۔ عالمی سطح کے اہلیتی امتحانات میں شرکت کی ہندوستان ایک کڑی ہے ۔ جس کے لیے اسکول اپنے رجسٹرڈس کروانے کے بعد 5 طلبہ کو ہر جماعت سے اس امتحان میں شرکت کرواسکتا ہے ۔ تلنگانہ کے طلبہ کے لیے امتحان حیدرآباد میں ہوگا جبکہ منتخب طلبہ کو دہلی میں منعقد شدنی تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا ۔ اس امتحان کا مقصد طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے امتحانات سے خود کو ہم آہنگ کروانا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن scholarsment.com/utkrisht2017 پر کیا جاسکتا ہے ۔۔

FIITJEE کے بی بی ای ٹسٹ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تعلیمی میدان میں طلبہ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور قومی سطح پر مسابقتی امتحانات کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کی راہیں تلاش کرتے ہیں اور ان ہی راہوں میں ایک FIITJEE کے مختلف امتحانات بھی ہیں اور اس مرتبہ اس ادارے نے بیگ بیانگ ایڈج ( بی بی ای ) ٹسٹ کا اعلان کیا ہے جس میں 5 ویں تا 12 جماعت کے طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے ۔ اس امتحان کے ذریعہ طلبہ این ٹی ایس ای ، کے وی پی وائی ، سینئیر اور جونیر سائنس اولمپاڈ کی تیاری کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے fiitjeewgin.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT