Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکالرشپس اور فیس بازادائیگی کیلئے نمائندگی

اسکالرشپس اور فیس بازادائیگی کیلئے نمائندگی

بودھن /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن کے صحافیوں کا ایک وفد کانگریس پارٹی کے ڈپٹی فلور لیڈر قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر سے ملاقات کرکے موصوف کو بتایا کہ SW11میناریٹی کونسلنگ انجینئیرنگ کالجس کے منتخبہ امیدوار جو ایمسٹ امتحان میں شرکت نہیں کئے تھے ۔ ان امیدواروں کو جاریہ سال سے فیس باز ادائیگی اور اسکالرشپ سے محروم کردینے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ۔ حکومت کے اس اقدام سے سالانہ تقریباً چھ ہزار مسلم طلبہ کو نقصان اٹھانہ پڑے گا ۔ صحافیوں نے جناب شبیر علی کو بتایا کہ گذشتہ دو سالوں سے پری میٹرک اسکالرشپ و فیس بازادائیگی کی عوام ادائیگی کے سبب خانگی مدارس کے انتظامیہ اساتذہ کو تنخواہیں اداکرنے میں تاخیر کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT