Tuesday , December 11 2018

اسکالرشپ کے اکاونٹ کھولنے سے انکار

ہمناآباد میں بنک عہدیداروں کی من مانی سے اولیاء طلباء کو مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ رہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمٹ کی جا نب سے دی جا نے والی اسکالر شپ کی رقم حاصل کر نے کے لئیے ہر طالب علم کا اکائونٹ ہو نا لازمی ہے ۔اکائونٹ کھولنے کے لئیے جب طالب علم کے سرپرست بنک سے رجوع ہو رہے ہیں تو ہمناآباد میں موجود کینارہ بنک اور سنڈیکٹ بنک انتظامی

ہمناآباد میں بنک عہدیداروں کی من مانی سے اولیاء طلباء کو مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ رہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمٹ کی جا نب سے دی جا نے والی اسکالر شپ کی رقم حاصل کر نے کے لئیے ہر طالب علم کا اکائونٹ ہو نا لازمی ہے ۔اکائونٹ کھولنے کے لئیے جب طالب علم کے سرپرست بنک سے رجوع ہو رہے ہیں تو ہمناآباد میں موجود کینارہ بنک اور سنڈیکٹ بنک انتظامیہ یہ کہہ رہا ہے کے اکائونٹ کھو لنے کے لئیے پورے ہمناآباد کو وارڈ کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے ہم صرف وہی اکائونٹ کھول رہے ہیں جس وارڈ کا ہمکو کھولنے کے لئیے کہا گیا ہے۔جب اس ضمن میں ہم نے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے برانچ مینجر سے با ت کی تو اُنہوں نے کہا کے ایسا کوئی بھی آڈر جا ری نہیں کیا گیا ہے کسی بھی بنک کو اگر اسطرح کو کوئی آڈر جاری ہو تاہے تو اس بات کی اطلاع سب سے پہلے ہمکو ہوتی تھی ،انہوں کہا کے ہم سارے ہمناآباد والوں کے اکائونٹ کھول رہے ہیں عوام کسی بھی بنک میں اپنا اکا ئونٹ کھول سکتے ہیں ۔وارڈ کے حساب سے ہمناآباد کو تقسیم کر نے کی بات کو انہوں نے جھوٹی بات قرار دیااور کہا کے دیگر بنک والے کا م سے بچنے کے لئیے جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔جب کینرا بنک مینجر سے بات کی تو انہوں نے وہی وارڈکے حساب سے تقسیم کرنے کی بات کو دہرائی ہم نے کہا کے ایسا کو ئی بھی آرڈر جا ری نہیں ہو اہے تب انہوں نے بیدر ہیڈآفس سے بات کی اور ہم کو ایک دن کے اندر تما م تفصیلات فراہم کر نے کی بات کہی،اس ضمن میں ہم نے اسٹیٹ بنک آف میسور کے بر انچ مینجر سے بھی با ت کی انہوں نے بھی صاف کہا کے ایسا کو ئی بھی آرڈر جا ری نہیں ہو اہے۔اس بات سے یہ بات صاف ہو جا تی ہے کے بنک والے اپنی من مانی کر رہے ہیںاور پریشان عوام ہو رہی ہے اکائونٹ کھولنے کے لئیے بنک کے باہر صبح سے ہی لمبی قطار لگنا عام بات ہو گئی ہے۔واضح ہو کے ہمناآباد میں قومی بنکو ں کی تعداد پا نچ ہے اور ہر بنک میں عملہ کی کمی ہے جسکی وجہہ سے ان کا موں پر بھی اثرپڑ رہا ہے۔اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی جا تی ہے کے وہ تمام بنکوں کو طلباء کے اکائو نٹ کھو لنے کے لئیے سخت ہدایت جا ری کریں۔

TOPPOPULARRECENT