Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسکالر شپس کیلئے آدھار کو لازم نہ کرنے کا مطالبہ

اسکالر شپس کیلئے آدھار کو لازم نہ کرنے کا مطالبہ

بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس آئی او شاخ بیدر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے منسٹری آف مائناریٹی مسائل پر مبنی یادداشت پیش کر کے بتایا کہ گورنمنٹ اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری نہ بنایا جائے ۔ آئندہ سال سے گورنمنٹ آف کرناٹک نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر یہ طے کیا ہے کہ آدھار کارڈ کو اسکالر شپ کیلئے ضروری کردیا جائے گا

بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس آئی او شاخ بیدر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے منسٹری آف مائناریٹی مسائل پر مبنی یادداشت پیش کر کے بتایا کہ گورنمنٹ اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری نہ بنایا جائے ۔ آئندہ سال سے گورنمنٹ آف کرناٹک نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر یہ طے کیا ہے کہ آدھار کارڈ کو اسکالر شپ کیلئے ضروری کردیا جائے گا ۔ ایس آئی او نے اپنی رائے بتائی ہے کہ یہ نئی پالیسی ڈائریکٹ بینفیٹ ٹرانسفر کیلئے رکاوٹ ہوگی ۔ ایس آئی او بیدر نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ آدھار کارڈ کو لازمی نہ کریں کیونکہ کئی طلباء ( خصوصاً دیہی طلباء ) کے پاس اپنا آدھار کارڈ نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ اسکالر شپ سے استفادہ حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے ، جو انہیں کیلئے جاری کی گئی ہے حتی کہ سپریم کورٹ کا پہلے ہی یہ حکم ہے کہ کوئی بھی گورنمنٹ اسکیم کیلئے آدھار کارڈ لازمی قرار نہیں دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT