Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اسکالر شپس کیلئے ہارڈ کاپیز قبول کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

اسکالر شپس کیلئے ہارڈ کاپیز قبول کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ہائی کورٹ نے تلنگانہ کے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو ہدایت دی ہے کہ مرکز کی پری میٹرک اسکالر شپس سال 2014-15 کے لیے آن لائن تفصیلات داخل کرنے والے طلبہ کی ہارڈ کاپیز قبول کی جائیں ۔ یہ ہارڈ کاپیز طلبہ کے گذشتہ سال کی سالانہ رپورٹ ، بینک اکاونٹس ، پاس بک کاپی ، اسکول بونافائیڈ اور والدین کے انکم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ہائی کورٹ نے تلنگانہ کے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو ہدایت دی ہے کہ مرکز کی پری میٹرک اسکالر شپس سال 2014-15 کے لیے آن لائن تفصیلات داخل کرنے والے طلبہ کی ہارڈ کاپیز قبول کی جائیں ۔ یہ ہارڈ کاپیز طلبہ کے گذشتہ سال کی سالانہ رپورٹ ، بینک اکاونٹس ، پاس بک کاپی ، اسکول بونافائیڈ اور والدین کے انکم سرٹیفیکٹس کی تفصیلات پر مبنی ہوتی ہیں ۔ مرکز کی اسکالر شپس کے لیے اسکولس کو سہ ماہی تعطیلات ہونے کے سبب کئی اسکولس کی جانب سے بروقت طلبہ کی ہارڈ کاپیز داخل نہیں کی جاسکیں ۔ تقریبا 50 ہزار طلبہ کے محروم ہونے کا خدشہ تھا ۔ تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم کی جانب سے ہائی کورٹ میں رٹ درخواست داخل کی گئی کہ طلبہ کی ہارڈ کاپیز قبول کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ جسٹس سی کودنڈا رام نے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کی ہارڈ کاپیز قبول کریں ۔ فورم نے عدالت سے اسکالر شپس کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی بھی درخواست کی تھی ۔ اس پر عدالت نے اس طریقہ کار کو آسان بنانے تجاویز پیش کرنے کی کارپوریشن کو ہدایت دی ۔ ایسے اولیائے طلبہ اور اسکولس کے ذمہ داران جو اپنے بچوں کی ہارڈکاپیز داخل نہیں کرسکے وہ تفصیلات کے لیے سیل 9700451717 ۔ 9490020202 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT