Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / اسکام ہریانہ کو اسکیل ہریانہ میں تبدیل کرنے مودی کا وعدہ

اسکام ہریانہ کو اسکیل ہریانہ میں تبدیل کرنے مودی کا وعدہ

مہیندر گڑھ ؍ روہت ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں بی جے پی کیلئے واضح اکثریت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج رائے دہندوں سے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے خطوط پر بی جے پی کو وہ اسمبلی انتخابات میں بھی کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے ذات پات، مذہب، نسل اور طبقہ واری سے بالاتر ہوکر ووٹ دینے کی عوام سے خواہش کی۔ ہریان

مہیندر گڑھ ؍ روہت ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں بی جے پی کیلئے واضح اکثریت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج رائے دہندوں سے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے خطوط پر بی جے پی کو وہ اسمبلی انتخابات میں بھی کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے ذات پات، مذہب، نسل اور طبقہ واری سے بالاتر ہوکر ووٹ دینے کی عوام سے خواہش کی۔ ہریانہ میں 15 اکٹوبر سے ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے سلسلہ وار مہم چلاتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ اسکام ہریانہ کو اسکیل ہریانہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس اور انڈین نیشنل لوکل کی حکمرانی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے قومی ترنگا کے رنگوں کا ذکر کیا اور اس میں موجود چکرا کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ چار کلر انقلاب کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ یہ تعلقات ابھی تک قائم نہیں ہوئے ہیں۔ 90 اسمبلی حلقوں والی ریاست ہریانہ پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کسے کامیابی ملے گی کسے نہیں اور کون حکومت بنائے گی یہ الگ بات ہے لیکن یہ انتخابات ہریانہ کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ میں رائے دہندوں پر زور دیتا ہوں کہ جب وہ ووٹ دیں تو ذات پات، مذہب اور رنگ و نسل کے علاوہ طبقہ سے بالاتر ہوکر ووٹ دیں تاکہ بی جے پی حکومت ریاست میں پوری اکثریت سے کامیاب ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT