Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسکاٹ لینڈ، پاکستان کیخلاف بھی حیران کن کامیابی کا خواہاں

اسکاٹ لینڈ، پاکستان کیخلاف بھی حیران کن کامیابی کا خواہاں

لندن۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز شروع ہوگئی ہے اور انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد اسکاٹش ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اب وہ ٹوئنٹی 20 میں عالمی نمبرایک ٹیم پاکستان کے خلاف بھی حیران کن کامیابی کی خواہاں ہے۔پاکستانی ٹیم دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے آخری مرحلے میں اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی20 میچز کھیلے گی اور ونڈے کے بعد ٹی20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف اپ سیٹ کی خواہاں ہے۔پاکستانی ٹیم کے دورے کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ سے ہوا تھا جہاں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جدوجہد کے بعد شکست دے کر میچ میں فتح اپنے نام کی تھی۔پاکستان نے لارڈز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی لیکن اگلے میچ میں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 55رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔اب پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی20 میچوں کی سیریز ہورہی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم گزشتہ روز ونڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو حیران کن شکست دے کر اپنے عزائم ظاہر کر چکی ہے اور اب وہ ٹی20کی عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کے خلاف بھی ایسی کارکردگی دہرانے کی خواہاں ہے۔دوسری جانب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ کی شکست کو بھلا کر سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی20 سیریز میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہشمند ہے۔یہ دونوں ٹیموں کا 11سال بعد کوئی ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین اب تک صرف ایک ٹی20 مقابلہ 2007 کے ورلڈکپ میں شعیب ملک کی قیادت ہواجس میں 51 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ آفریدی 21 رنز اور 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT