Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / اسکاٹ لینڈ نے تاریخی ریفرنڈم میں برطانیہ سے آزادی کو مسترد کردیا

اسکاٹ لینڈ نے تاریخی ریفرنڈم میں برطانیہ سے آزادی کو مسترد کردیا

لندن ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کیلئے کروائے گئے ریفرنڈم میں اکثریت نے اس کی مخالفت کی ہے۔عوام سے ریفرنڈ میں پوچھا گیا تھا کہ ’’کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟‘‘ اور جمعرات کو ہونے والی رائے شماری میں اکثریت نے اس سوال کے جواب میں نہیں کے حق میں ووٹ دیا۔اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بر

لندن ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کیلئے کروائے گئے ریفرنڈم میں اکثریت نے اس کی مخالفت کی ہے۔عوام سے ریفرنڈ میں پوچھا گیا تھا کہ ’’کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟‘‘ اور جمعرات کو ہونے والی رائے شماری میں اکثریت نے اس سوال کے جواب میں نہیں کے حق میں ووٹ دیا۔اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے برطانیہ سے آزادی کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 54 فیصد افراد نے آزادی کے خلاف جبکہ 46 فیصد نے حق میں ووٹ دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی نیشنلسٹ پارٹی ’ایس این پی‘ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ ایس این پی کی رہنما نکولا اسٹرگین نے کہا کہ انہیں اس نتیجے کی امید نہیں تھی اور وہ بہت مایوس ہیں۔ +

اس ریفرنڈم کیلئے مہم چلانے والی جماعتوں میں ایس این پی پیش پیش تھی۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے آئندہ بھی برطانیہ میں شامل رہنے کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاستدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ سے الحاق کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاستدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ برطانیہ سے آزادی کے حق میں مہم چلانے والی اسکاٹش سیاسی جماعتوں نے بظاہر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔اہل ووٹروں کی تعداد 42 لاکھ سے زائد تھی اور ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 90 فیصد سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ برطانیہ کا حصہ بنے رہنے کے حق میں تقریباً 55 فیصد ووٹ ڈالے گئے یعنی کل 32 کونسلز میں 26 نے علیحدگی کی مخالفت کی۔برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلیگ کا ابتدائی نتائج کے بعد کہنا تھا یہ انگلینڈ کے آئین میں اب بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اشارہ ہے۔آزادی کے حامی فرسٹ منسٹر ایلکس سلمنڈ نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ، نہیں، کے حق میں اکثریت نے ووٹ دیئے‘‘ اور ان کے بقول اسکاٹ لینڈ کے عوام نتائج تسلیم کریں۔

TOPPOPULARRECENT