Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکوائش کھلاڑی روی 8 لاکھ میں گردہ بیچنے کو تیار

اسکوائش کھلاڑی روی 8 لاکھ میں گردہ بیچنے کو تیار

بجنور، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی خاطر گولڈ میڈلسٹ اسکواش کھلاڑی روی ڈکشٹ نے گردہ نیلامی کی مہم شروع کر دی ہے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ روی نے 2010ء کے جونیر ایشین گیمز میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ روی نے کہا : ’’میں گزشتہ دس سال سے اسکواش کھیل رہا ہوں، کئی بڑے ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے اور میڈلز حاصل کرنے کے باوجود مجھے اپنے اسکواش کریئر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جانے کیلئے کوئی معاونت نہیں ملی ہے‘‘۔ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ ’’اگلے ماہ گوہاٹی میں گیمز کا انعقاد ہورہا ہے اور میں ہندوستان کی نمائندگی کررہا ہوں لیکن ٹورنمنٹ کی تیاری کیلئے میرے پاس مالی وسائل اتنے نہیں ہیں کہ میں آسانی سے تیاری کرسکوں‘‘۔ روی کا کہنا ہے، ’’ میرے گردے کی قیمت 8 لاکھ روپے ہے، میں مالی مشکلات کے باعث کھیل میں اپنی توجہ بھی کھو چکا ہوں اور میں اپنا گردہ بیچنے کیلئے تیار ہوں؛ اگر کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کریں‘‘۔ واضح رہے کہ روی ڈکشٹ کا گردہ بیچنا ہندوستان میں غیر قانونی عمل ہے۔ جنوبی ایشیائی گیمز کا انعقاد اگلے ماہ فروری میں گوہاٹی میں ہوگا جس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT