Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکور زیادہ ہوتا تب بھی ہندستانی ٹیم جیت جاتی : شکھردھون

اسکور زیادہ ہوتا تب بھی ہندستانی ٹیم جیت جاتی : شکھردھون

رانچی۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اوپنر شکھر دھون نے کہا ہے کہ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں اگر نشانہ بڑا بھی ہوتا تو بھی ان کی ٹیم جیت حاصل کر لیتی۔شکھر نے یہاں ہندستان آسٹریلیا کے درمیان کل جے ایس سي اے اسٹیڈیم رانچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں ہندستانی ٹیم کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے سامنے بڑا ہدف نہیں تھا لیکن وکٹ ایسی تھی جس پر رنز بنانا آسان نہیں تھا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر زیادہ اسکور بھی ہو تا تو ہماری ٹیم جیت جاتی۔یہ پوچھے جانے پر کہ ہدف چھوٹا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا پر انہوں نے اس بات کی خوشی ظاہر کی کہ ان کے ساتھ کپتان ویراٹ کوہلی نے جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

TOPPOPULARRECENT