Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / !اسکولس اور آنگن واڑی مراکز کے مڈ ڈے میل سے انڈا غائب

!اسکولس اور آنگن واڑی مراکز کے مڈ ڈے میل سے انڈا غائب

انڈے کی قیمت میں اضافہ پر موز فراہم کرنے کی تجویز

حیدرآباد۔10 ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر کے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں سربراہ کئے جانے والے مڈ دڈے میل سے بھی انڈا غائب ہوجائے گا! انڈے کی قیمت میں ہو رہے تیزی سے اضافہ کے سبب اسکولوں میں طلبہ کیلئے سربراہ کئے جانے والے مڈ ڈے میل سے انڈا غائب ہونے لگا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں فراہم کیئے جانے والے دوپہر کے کھانے سے اچانک انڈا غائب کردیا گیا اور کہا جا رہا ہے دوپہر کا کھانا سربراہ کرنے والی تنظیم کی جانب سے اضلاع اور شہر میں فراہم کئے جانے والے دوپہر کے کھانے سے انڈا نکال دینے کے متعلق سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ شہر حیدرآباد میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے چلائی جارہی 5 روپئے میں کھانے کی اسکیم کی قیمت میں صرف انڈے کی خریدی ممکن ہو پار ہی ہے ۔ انڈے کی قیمت میں ہونے والے اضافہ کے سبب کہا جا رہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں انڈے کی جگہ موز کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے ۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران انڈے کی قیمت میں ہوئے 2روپئے تک کے اضافہ کے سبب انڈے کی سربراہی ممکن نظر نہیں آرہی ہے اور ضلع نلگنڈہ میں تین ہفتوں سے اسکولی طلبہ و طالبات کو انڈے کی جگہ موز یا دیگر کوئی پھل کی سربراہی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کہا جار ہا ہے کہ اس صورتحال کیلئے انڈے کی قیمت میں ہونے والا بے تحاشہ اضافہ ہے اور اس اضافہ کوروکنے کے سلسلہ میں کوئی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو آئندہ چند یوم کے دوران دیگر اضلاع اور شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے اسکولوں میں بھی انڈا کی جگہ کسی پھل کی سربراہی کے اقدامات کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے تحت انڈا کی سربراہی 3تا3.5 روپئے میں کی جانی ہوتی ہے لیکن انڈے کی قیمت 5 روپئے تک پہنچ جانے کے سبب دوپہر کا کھانا سربراہ کرنے والے اداروں کی جانب سے انڈے کی سربراہی سے اجتناب کیا جانے لگا ہے ۔دونوں شہروں کے اسکولوں کے علاوہ آنگن واڑی مراکز میں فی الحال جو مڈ ڈے میل کی فراہمی عمل میں لائی جا رہی ہے اس کے متعلق اسکول انتظامیہ اور طلبہ مطمئن ہیں اور اسے معیاری قرار دے رہے ہیں ۔ بتایاجاتاہے کہ شہر میں اب تک دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے مینو سے انڈا غائب نہیں ہوا ہے لیکن مستقبل قریب میں ایسا نہ ہو یہ کہا نہیں جا سکتا کیونکہ انڈے کی قیمت مینو سے انڈے کے اخراج کے لئے مجبور کر سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT