Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اسکولس سے ہی کتابیں لینے کی ہدایت سے عوام پریشان

اسکولس سے ہی کتابیں لینے کی ہدایت سے عوام پریشان

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : امتحانات کے ختم ہوتے ہی جہاں طلبہ کو تعطیلات کی خوشیاں مل گئی ہیں وہیں اولیائے طلبہ کو بچوں کی فیس کتابیں اور دیگر اخراجات کی پریشانی ستانے لگی ہے جب کہ ستم بالائے ستم اسکولوں کی جانب سے انہی کے پاس سے کتابیں یونیفارم ، ٹفن اور بستوں کے علاوہ اسٹیشنری کے ا سامان کی خریداری کی ہدایت بھی ان کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے ۔ اس جانب سے اس غیر انسانی مانگ کے خلاف بالا لاحق سنگھم جو کہ حقوق اطفال کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے اس نے ہیومن رائٹ کمیشن سے رجوع کیا ہے ۔ تنظیم کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے بابوجود کئی اسکولس والدین پر زائد مالی بوجھ ڈالتے ہوئے آسان طریقوں سے پیسہ بنانے کی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں جب کہ نئے تعلیمی سال کی آمد آمد ہے اس لیے کہ اسکولس نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبہ کے لیے تمام چیزیں اسکول سے ہی خریدیں ۔ جس میں اسکول کو آمدنی کا آسان راستہ ملتا ہے ۔ صدر نے شعبہ تعلیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر چشم پوشی کررہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT