Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولس میں من مانی فیس کیخلاف واچ ڈاگ کمیٹی کا مطالبہ

اسکولس میں من مانی فیس کیخلاف واچ ڈاگ کمیٹی کا مطالبہ

مومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک کے قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔5جون(سیاست نیوز) خانگی اسکول انتظامیہ کی جانب سے من مانی فیس کی وصولی پر قابو پانے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک واچ ڈاگ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک( میٹ) کے قائدین نے کہاکہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے ریاست تلنگانہ کے ہر نونہال کے ہاتھ میں قلم تھمانا ضروری ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت معاشی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نونہالوں کو حصول علم کے آسان راستے فراہم کرے۔ آج یہاں قدیم پریس کلب میںمیٹ کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسمعیٰل الرب انصار ی نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کی عدم فراہمی کی وجہہ سے تلنگانہ کا غریب طبقہ بھی مجبوری کی حالت میںاپنے بچوں کو خانگی اسکولس میںداخلہ کرانے پر مجبور ہے جہاں پر اولیائے طلبہ سے من مانی فیس وصول کی جارہی ہے ۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ معاشی تنگی کے سبب ایسے بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT