Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولوں کو 24 اپریل تا12 جون گرمائی تعطیلات

اسکولوں کو 24 اپریل تا12 جون گرمائی تعطیلات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کڈیم سری ہری ڈپٹی چیف منسٹر نے ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کر کے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تعلیمی میدان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ موسم گرما کے پیش نظر 16 مارچ سے تمام مدارس ایک ہی وقت چلائے جائیں گے ۔ 24 اپریل تا 12 جون گرما کے تعطیلات رہیں گے ۔ 13 جون کو مدارس کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت راج اور گورنمنٹ میں برسر خدمت اساتذہ کو یکساں کرنے ، ماڈل اسکول کے اساتذہ کو دسویں پی آر سی کا اعلان کرنے ، ایڈیڈ ٹیچرس کی تنخواہیں ہر ماہ پابندی سے ادا کرنے ، گریٹر 2 پنڈت کو گریڈ 1 پر ترقی دینے اور 2003 میں DSC کامیاب کرنے والے اساتذہ کے وظیفہ کے تعلق سے چیف منسٹر سے بات چیت کی جائے گی ۔ اس موقع پر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین پُلی نروتم ریڈی ، سکریٹری جنرل بی بھوجنگا راؤ اراکین ایم ڈی عبداللہ ، ملیا ، سائی ریڈی ، لکشما ریڈی ، راجی ریڈی ، دمنیشور راؤ ، ایم ایل سی جناردھن ریڈی ، رویندر ، سابقہ ایم ایل سی موہن ریڈی اور پی آر ٹی یو کے سابقہ صدر وینکٹ ریڈی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT