اسکولوں کی کشادگی ، سہولتوں کا فقدان

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں گرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ آج سے اسکولس کی کشادگی عمل میں آچکی ہے ضلع میں ترک تعلیم کرنے والے بچوں کو شریک اسکول کروانے کے اقدامات کیلئے محکمہ تعلیمات کے عہدیدار ، اساتذہ و عوام کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کمسن بچوں کو حصول تعلیم کیلئے اسکولس میں شریک کروا

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں گرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ آج سے اسکولس کی کشادگی عمل میں آچکی ہے ضلع میں ترک تعلیم کرنے والے بچوں کو شریک اسکول کروانے کے اقدامات کیلئے محکمہ تعلیمات کے عہدیدار ، اساتذہ و عوام کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کمسن بچوں کو حصول تعلیم کیلئے اسکولس میں شریک کروائیں اسکولس میں پینے کے پانی کی قلت ، انفرا اسٹرکچر کی عدم سہولت ، ناقص اسکولس بلڈنگ کی وجہ سے طلباء و طالبات کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضلع کے 200 اسکولس میں پینے کے پانی کی قلت دیکھی جارہی ہے اور 275 اسکولس میں کمرہ جماعت میں اضافہ کا مطالبہ متواتر کیا جارہا ہے ۔ 65 اسکولس میں صرف ایک ہی مدرس درس و تدریس جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ 110 اسکولس اساتذہ کے بغیر چل رہے ہیں ضلع میدک میں جملہ 2810 سرکاری اسکولس موجود ہیں جن میں 1916 پرائمری اسکولس 417 اپرپرائمری اسکولس اور 477 ہائی اسکولس ہیں جن میں 12300 مدرسین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں پرائمری اسکولس میں 5941 اساتذہ کارگذار ہیں ضلع بھر میں ایس جی ٹی اور دیگر کے منجملہ 936 اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ 270 خانگی اسکولس موجود ہیں اس کے علاوہ 43 کستوربا گاندھی اسکولس برائے طالبات ہیں ۔ ضلع کے سرکاری خانگی اور کستوربا گاندھی و اقامتی اسکولس میں جملہ 5 لاکھ 15 ہزار طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں سنگاریڈی میں ضلع کے صدر مدرسین کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں راجیشور راؤ ضلع ڈی ای او ، مورتی ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نے شرکت کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں اساتذہ کو بپابندی وقت اسکولس میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ضلع میدک کے اردو داں طبقہ کا مطالبہ ہیکہ ضلع کے 57 اردو میڈیم اسکولس میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے فوری ان اسکولس میں اساتذہ کو متعین کرتے ہوئے اردو میڈیم طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں ضلع بھر کے تمام اسکولس کی عمارتوں و دفاتر پر اردو سائن بورڈس نصب کئے جائیں ۔
٭٭ پرنسپل کستوربا گاندھی گرلز اقامتی اردو میڈیم ہائی اسکول موضع کاشی پور منڈل سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب کستوربا گاندھی گرلز اردو میڈیم ہائی اسکول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے اولیائے طالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اس اقامتی اسکول میں فوری داخلہ دلوائیں۔

TOPPOPULARRECENT