Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اسکولی بسوں کے تحفظ کو یقینی بنانے شرائط و پابندیاں

اسکولی بسوں کے تحفظ کو یقینی بنانے شرائط و پابندیاں

محکمہ ٹرانسپورٹ کی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی اجرائی

محکمہ ٹرانسپورٹ کی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں روز بروز اسکولی بسوں کے پیش آنے والے حادثوں کا تدارک کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسکولی بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے اپنی خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اور اسکولی بچوں کے لیے بسیں چلانے والے تعلیمی اداروں کے انتظامیوں پر مختلف شرائط و پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر اسکولی بسوں میں بچوں کے تحفظ سے متعلق کسی بھی نوعیت کی کوتاہیاں و خامیاں نہ رہنے کے لیے اسکولی بسوں ، ڈرائیورس ، اسکولی بسوں میں سفر کرنے والے طلباء وطالبات ، بسوں میں طلباء وطالبات کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کی مکمل تفصیلات محکمہ ٹرانسپورٹ کے ویب سائٹ میں درج کرنے کی تمام تعلیمی اداروں کے انتظامیوں کو سخت ہدایات دی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے اسکول انتظامیوں کو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ تعلیمی ادارہ ( اسکول ) کا نام ، محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول قائم کرنے کی دی جانے والی اجازت کا صداقتنامہ ، بس رجسٹریشن نمبر ، ڈرائیور ، بسوں میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے نام بس میں سفر کرنے والے طلباء وطالبات کے نام ان کے تصاویر اور بچوں کے رہائشی پتے وغیرہ بھی درج کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تمام تفصیلات ویب سائٹ پر درج کرنے والے تعلیمی اداروں ( اسکولس ) کی بسوں کو ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار ان بسوں کا مکمل معائنہ و جانچ کرنے کے بعد ہی فٹنس سرٹیفیکٹس جاری کریں گے اور فٹنس نہ رکھنے والے بسوں اور تجربہ نہ رکھنے والے ڈرائیورس کی وجہ سے ہر چند دنوں کے دوران حادثات کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے عہدیداران محکمہ ٹرانسپورٹ نے چوکسی اختیار کر کے ان اقدامات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا ریاست تلنگانہ میں ان تمام شرائط و پابندیوں پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری کرنے کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT