Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولی بچوں سے بھرے پرے آٹو رکشاؤں کیخلاف کارروائی

اسکولی بچوں سے بھرے پرے آٹو رکشاؤں کیخلاف کارروائی

جون سے اب تک ٹریفک پولیس نے دو ہزار آٹو رکشا ضبط کئے
حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سکندرآباد میں آٹو رکشاؤں میں گنجائش سے زیادہ اسکولی بچوں کو سوار کرنے پر گزشتہ دو ماہ میں ٹریفک پولیس کی طرف سے زائداز 150 آٹو رکشاؤں کو ضبط کرنے کے باوجود آٹو رکشاؤں میں گنجائش سے زیادہ اسکولی بچوں کی سواری جاری ہے۔ والدین کم خرچ کی وجہ سے ایسے آٹو رکشاؤں سے استفادہ کے لئے مجبور ہیں۔ اپنے بچے کے لئے الگ سے آٹو رکشا کا انتظام کرنا زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ بیشتر والدین بچوں کو بسوں میں اسکول روانہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ بسوں میں بچوں کو اسکول روانہ کرنے کی صورت میں بچے وقت پر اسکول نہیں پہونچ سکتے۔ وقت پر بس دستیاب نہیں ہوتی۔ آٹو رکشا ڈرائیورس گھر کی چوکھٹ سے بچے کو اسکول تک لے جاتے ہیں اور پھر اسکول سے گھر کی چوکھٹ تک واپس لانے میں ایسی سہولت بس کے سفر میں کہاں ہے۔ پولیس مقررہ گنجائش سے زیادہ بچوں کو لے جانے والے آٹو رکشاؤں کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ جون سے اب تک دو ہزار سے زیادہ آٹو رکشا ضبط کئے جاچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT