Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / اسکولی بچوں کو انڈے ، موز اور دودھ کی فراہمی

اسکولی بچوں کو انڈے ، موز اور دودھ کی فراہمی

مڈ ڈے میل ضابطہ پر نظرثانی ، وزارت فروغ انسانی وسائل کے زیرغور
نئی دہلی۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر کے مختلف اسکولوں میں ’مڈ ڈے میل‘ (دوپہر کا کھانا) استعمال کرنے والے 11 کروڑ کمسن طلبہ کو آئندہ چند ماہ کے دوران مزید مقوی غذا حاصل ہوسکتی ہے کیونکہ وزارت فروغ انسانی وسائل نے 1995ء میں مڈ ڈے میل اسکیم شروع کئے جانے کے سات سال بعد غذائی ضابطہ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں نومولود بچوں کے شعبہ کے سربراہ ونود پال کے زیرقیادت ماہرین کی ایک کمیٹی نے پرائمری اسکول کے بچوں کو فراہم کئے جانے والے اجناس کو موجودہ 100 گرام سے گھٹاکر 90 گرام اور اپر پرائمری طلبہ کو فراہم کئے جانے والے اجناس کو موجودہ 150 گرام سے گھٹاکر 125 گرام کرتے ہوئے انہیں اجناس پر مبنی غذا کے ساتھ دودھ، دودھ سے بنی اشیاء، انڈے اور موز بھی سربراہ کرنے کی سفارش کی ہے، تاہم دال اور سبزیوں کی موجودہ مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT