Wednesday , December 19 2018

اسکولی بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک

راجمندری۔/13اگسٹ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے راجمندری ٹاؤن میں ایک شخص زندہ جھلس کر خاکستر ہوگیا جب اس کی کار اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ڈی سوما راجو پرکاش نگر میں واقع اپنی دکان پہنچنے کیلئے کار چلارہا تھا کہ اچانک سڑک پر آجانے والے اسکولی بچوں کو بچانے کی خاطر کار کو پورے زور کے ساتھ بریک لگادیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی ڈرینج مین ہول سے ٹکرا گئی اور گیس سے چلنے والی اس کار کے سلینڈر سے گیس کا اخراج شروع ہوگیا اور یہ کار اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔ شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل کو منتقلی کے دوران سوما راجو فوت ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT