Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولی بچوں کے لیے برقی بچت پر نیشنل پینٹنگ مقابلہ

اسکولی بچوں کے لیے برقی بچت پر نیشنل پینٹنگ مقابلہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : وزارت برقی ، حکومت ہند اور این ٹی پی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے اسکولی بچوں کے لیے برقی بچت پر نیشنل پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں اسکولس کو کلاس IV ، V اور VI ( گروپ A ) اور کلاس VII ، VIII اور XI ( گروپ B ) ، کے لیے پینٹنگ مقابلہ منعقد کرنا ہوگا اور دو بہترین پینٹنگس ریاستی سطح پر فائنل سلیکشن کے لیے روانہ کرنا ہوگا ۔ ریاستی سطح کا مقابلہ منتخب طلبہ کے لیے 14 نومبر کو حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا ۔ پینٹنگس 27 اکٹوبر سے قبل ٹی پراوین کمار ، نوڈل آفیسر ، اے پی اینڈ تلنگانہ اسٹیٹس ، سدرن ریجن ہیڈکوارٹرس ، این ٹی پی سی بھون ، کواڑی گوڑہ مین روڈ ، سکندرآباد 80 کو روانہ کرنا ہوگا یا سافٹ کاپی بذریعہ میل آئی ڈی [email protected] روانہ کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے beeindia.gov.in دیکھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT