Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اسکولی بچہ کا قتل کیس

اسکولی بچہ کا قتل کیس

ریان گروپ ٹرسٹیوں کو ماقبل گرفتاری ضمانت کی مخالفت
ممبئی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریان انٹرنیشنل اسکول گڑگاؤں میں قتل کئے گئے 7 سالہ لڑکے کے والد نے آج بامبے ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر ریان انٹرنیشنل گروپ کے ٹرسٹیوں کی ماقبل گرفتاری ضمانت عرضیوں کی مخالفت کی ہے۔ اس گروپ کے سی ای او ریان پنٹو اور ان کے والد آگسٹائن پنٹو (بانی صدرنشین گروپ) اور گریس پنٹو (مینیجنگ ڈائریکٹر) نے اس کیس میں اپنی گرفتاری کے اندیشے پر قبل ازیں ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر پیشگی ضمانت چاہی تھی۔ پنٹو فیملی نے گرفتاری سے حفاظت چاہی تاوقتیکہ وہ ہریانہ میں متعلقہ عدالت سے رجوع نہ ہوجاتے۔ جب یہ عرضیاں سماعت کے لئے آج جسٹس اجئے گڈکری کے روبرو پیش کی گئیں، وکیل سشیل ٹیکریوال نے عدالت کو بتایا کہ دوسری جماعت کے طالب علم پردیومن کے والد برون ٹھاکر ایک درخواست داخل کررہے ہیں اور ان کی استدعا ہے کہ ضمانت کی ان عرضیوں کو قبول نہ کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT