Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / اسکولی بچے کا قتل ، عوام کا احتجاج ،شراب کی دکان نذرآتش

اسکولی بچے کا قتل ، عوام کا احتجاج ،شراب کی دکان نذرآتش

گڑگاؤں۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عوام کی کثیر تعداد نے 7 سالہ طالب علم کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ریان انٹرنیشنل اسکول کے باہر مظاہرہ کیا اور قریب میں واقع شراب کی دکان کو آگ لگادی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور 20 کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران بعض فوٹو جرنلسٹ کے کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔ مظاہرین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول میں شراب کی بوتلیں پھینکیں۔ شراب کی دکان اسکول سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انہوں نے طالب علم کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیئے جانے تک اسکول بند رکھنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT