Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسکولی طالبات کیلئے بنت المسلم اسپورٹس ڈے 2016

اسکولی طالبات کیلئے بنت المسلم اسپورٹس ڈے 2016

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( راست ) مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے اسکولس کی طالبات کیلئے ’’بنت المسلم اسپورٹس ڈے 2016 ‘‘ کا 3 اور 4 فبروری کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ، نزد سٹی کالج ، حیدرآباد 9 بجے دن انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ بنت المسلم اسپورٹس ڈے کے پہلے دن 3 فبروری چہارشنبہ کو مختلف اسکولس کی طالبات کیلئے کھیلوں ، انفرادی مقابلوں اورٹیم مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اسپورٹس ڈے کے دوسرے دن 4 فبروری بروز جمعرات کو 9 بجے دن اسکولس کی طالبات مارچ پاسٹ کے ذریعے قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ پیش کریں گی ۔ اس کے بعد ڈرل ، ڈسپلے اور فارمیشنس وغیرہ پیش کئے جائیں گے ۔اسکولس کی طالبات کیلئے آر ٹی سی بسس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ خواہش رکھنے والے اسکول مینجمنٹس بنت المسلم اسپورٹس ڈے میں شرکت کیلئے 66632673,7702128642 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT