Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اسکولی طلبہ کیلئے اے پی جے اسٹوڈنٹ ایوارڈ کا اعلان

اسکولی طلبہ کیلئے اے پی جے اسٹوڈنٹ ایوارڈ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی نے آج چوتھی تا دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے برائیٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ  اور گولڈ میڈل  اسکالر شپ ٹسٹ ان میاتھس اینڈ فزیکل سائنس کا ملک کے تمام منڈلس میں 22 مئی کو انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ ڈائرکٹر سوسائٹی سراج الدین احمد نے یہاں اس بات سے واقف کروایا۔ یہ ٹسٹ انگریزی اور دیگر علاقائی زبانوں میں آبجیکٹیو ٹائپ ہوگا۔ ہال ٹکٹس 10 مئی سے جاری کردیئے جائیں گے۔ پہلے ٹاپر کو ایک لاکھ نقد، دوسرے ٹاپر کو 80 ہزار اور تیسرے ٹاپر کو 70 ہزار نقد رقم انعام دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے 10 مئی سے قبل درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 09700540195 ، 040-24533195 پر ربط کرسکتے ہیں یا apjedu.com ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT