Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکولی عمارت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

اسکولی عمارت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیر آباد کے علاقہ میں ایک شخص اسکول کی عمارت سے گرکر مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 55سالہ جگناتھ جو پیشہ سے مزدور پیٹ بشیرآباد کے علاقہ کا ساکن ایک اسکول کی عمارت پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT