Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / اسکولی کتابوں میں جنسی موضوع پر شیو سینا کی تنقید

اسکولی کتابوں میں جنسی موضوع پر شیو سینا کی تنقید

ممبئی ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں اسکولی تعلیم میں سیکس ایجوکیشن شامل کرنے کو لے کر طویل مدت سے بحث چل رہی ہے۔ اس سمت میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مہاراشٹر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم پہلی کلاس سے پانچویں کلاس کے بچوں کیلئے ورجینٹی اور سیکس کی معلومات دینے کیلئے ایک کتاب تیار کی گئی ہے۔بال نچی کیت نام کی اس کتاب کوبھارتی وچار سادھنا پونے نے شائع کیا ہے۔ کانگریس لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل کا دعوی ہے کہ اس کتاب کو اسکولوں کی لائبریری میں پہلی جماعت سے پانچویں تک کے بچوں کیلئے رکھا جائے گا۔شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ونود تاوڑے کی نئی حصولیابی ہے ، طلبہ پریشان ہیں ، اساتذہ حیران ہیں اور والدین ناراض ہیں۔وکھے پاٹل نے سوال اٹھایا کہ اس کا چھوٹے بچوں کے دماغ پر کیا اثر پڑے گا۔ جبکہ وزیر تعلیم ونود تاوڑے کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر وہ بعد میں تبصرہ کریں گے۔ دریں اثنا وکھے پاٹل نے ریاستی حکومت پر کتابوں کی خریداری میں گڑبڑی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT