Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسکول بس حادثہ کا شکار،ڈرائیور ہلاک ،طلبا و اساتذہ زخمی

اسکول بس حادثہ کا شکار،ڈرائیور ہلاک ،طلبا و اساتذہ زخمی

گلبرگہ:23 دسمبر:( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈرائیور ہلاک اور دیگر 29افراد بشمول اساتذہ اور بچے اس وقت زخمی ہوئے جب ایک اسکول بس جس میں اساتذہ اور بچے سوار تھے اور وہ پکنک سے واپس لوٹ رہے تھے کہ آج شہر کے نواح میں فرحت آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔پولس نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ ڈرائیور کا بحالت غنودگی صبح کی اولین ساعتوں میں اسٹئیرنگ سے کنٹرول کھو دینا ہے ۔جس کی بنا پر اس نے اس بس کو جس میں اساتذہ اور طلبا سوار تھے لب سڑک ایستادہ ایک درخت سے ٹکرا دیا۔حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور چندر کانت موقع پر ہلاک ہو گیا۔جب کہ جملہ 29طلبا و اساتذہ کوچوٹیں آئیں ہیں۔بعد میں ڈاکٹروں نے کہا گیا کہ اسکولی بس ایک خانگی اسکول کی ملکیت ہے اور بچوں اور اساتذہ کو شکر ہے کہ کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔یہ طلبا و اساتذہ چیتا پور کے کندکل موضع کے ایک خانگی اسکول سے متعلق ہیں۔حادثہ کے وقت یہ لوگ ہمپی،منیر آباد وغیرہ کی سیر کر کے اور دیگر مقامات کی سیر کے بعد واپس کندکل لوٹ رہے تھے۔ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو گلبرگہ کے سرکاریا سپتال میں شریک کروایا گیا مگر افسوس کہ گلبرگہ کے سرکاری اسپتال میں ایکس رے کی کوئی سہولت دستیاب نہیں تھی اور زخمیوں میں کسی کا ہاتھ تو کسی کا پیر فریکچر ہو گیا تھا۔جنھیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں انھیں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT