Friday , October 19 2018
Home / دنیا / اسکول فائرنگ:کیا ایف بی آئی کو پہلے سے اطلاع تھی ؟

اسکول فائرنگ:کیا ایف بی آئی کو پہلے سے اطلاع تھی ؟

پارک لینڈ (فلوریڈا)۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں فلوریڈا کے پارک لینڈ کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں فیڈرل انکوائری بیورو (ایف بی آئی) کو پہلے ہی اس کی اطلاع تھی لیکن وہ اس معاملہ میں کارروائی کرنے میں ناکام رہے ۔فائرنگ کا یہ واقعہ میامی سے تقریبا 72 کلو میٹر شمال میں پارک لینڈ کے مارجري اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں 14 فروری ہے ۔ ایک 19 سالہ اسکول سے نکالے گئے طالب علم نے اندھادھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہو گئی۔ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ 5 جنوری کو نکولس کروز کے ایک قریبی شخص نے ایف بی آئی کی ’پبلک ایکسس ٹپ لائن ‘پر کروز کے بارے میں تشویش ظاہر کی تھی۔ کالر نے کروز کی گن اونرشپ کے بارے میں، لوگوں کو قتل کے بارے میں، عجیب طرز عمل اور سوشل میڈیا پر عجیب پوسٹس کے بارے میں ایف بی آئی کو بتایا تھا۔ساتھ ہی ایف بی آئی کو یہ بھی خبردار کیا کہ کروز اسکول میں فائرنگ جیسے حملے کو بھی انجام دے سکتا ہے ۔ ایف بی آئی نے مانا کہ معلومات کو صحیح سے نہیں سمجھا گیا اور اس معاملے میں ضروری کارروائی نہیں کی گئی۔ کروز نے اے آر۔ 15 اسٹائل کی رائفل سے فائرنگ کی تھی جو اس نے قانونی طور سے خریدی تھی۔کروز کا برتاؤ گزشتہ کئی دنوں سے درست نہیں تھا اور اسے گزشتہ سال اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT