Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / اسکول میں بم کی افواہ سے کھلبلی

اسکول میں بم کی افواہ سے کھلبلی

جے پور،24اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں جے پور کے چترکوٹ کے ایک اسکول میں بم رکھے جانے کی خبر سے کھلبلی مچ گئی۔پولیس کے مطابق چترکوٹ میں واقع ’جے شری پیڈیوال اسکول‘ میں کسی نے ای میل سے بم رکھے جانے کی اطلاع دی۔اس ای میل میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بم دوپہر 12بجے پھٹے گا۔پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد اسکول خالی کرالیا اور قریب میں واقع اسٹیڈیم میں بچوں کو بٹھایا گیا۔بم ڈسپوزل ٹیم اور ڈاگ اور روبوٹ کے ساتھ پولیس سارا علاقہ چھان رہی ہے ۔پولیس کی سائبر برانچ ای میل بھیجنے والے کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔

 

پرکاش جاوڈیکر کی ماں کا دیہانت
نئی دہلی۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی ماں رجنی جاوڈیکر کا حرکت قلب بند ہوجانے سے آج یہاں دیہانت ہوگیا، وزیر موصوف کے مددگار نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شریمتی رجنی 92 سال کی تھیں۔ انہوں نے یہاں آر ایم ایل ہاسپٹل میں صبح 9 بجے آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ پرکاش جاوڈیکر وزیر فروغ انسانی وسائل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT