Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / اسکول میں دھماکہ سے چار زخمی

اسکول میں دھماکہ سے چار زخمی

استنبول ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلیس شہر میں واقع ایک اسکول میں ہوئے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے جو شام کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ زخمیوں کو ایوب امام مڈل اسکول سے کلیس میں واقع پبلک ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناء کلیس کے مئیر حسن کارا نے بتایا کہ شام سے دو یا اس سے زائد مورٹار فائر کیے جانے کے نتیجہ میں دھماکے ہوئے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جب کہ اسکول سے تمام طلباء کا تخلیہ کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جزوی طور پر اسکول سے قریب واقع باغ اور ایک ٹھہری ہوئی کار کو نقصان پہنچا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT