Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اسکول میں طالب علم کی مشتبہ موت پر سرپرستوں کا احتجاج

اسکول میں طالب علم کی مشتبہ موت پر سرپرستوں کا احتجاج

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ برہم والدین اور رشتہ داروں نے عامر کی مشتبہ موت پر اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ محمد عامر جو خواجہ نگر عطاپور علاقہ کے ساکن محمد رفیق کا بیٹا تھا جو دسویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے، عامر جیمز شائین اسکول میں زیرتعلیم تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل اسکول میں کھیل کے دوران عامر مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT